5 مارچ، 2025، 9:31 PM

عرب سربراہان کا فلسطینیوں کی بے دخلی کے خلاف متفقہ موقف خوش آئند ہے، البرغوثی

عرب سربراہان کا فلسطینیوں کی بے دخلی کے خلاف متفقہ موقف خوش آئند ہے، البرغوثی

فلسطین نیشنل انیشیٹو موومنٹ کے سیکرٹری جنرل نے قاہرہ میں منعقدہ عرب سربراہی اجلاس کے نتائج کو حوصلہ افزا قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطین نیشنل انیشیٹو موومنٹ کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ البرغوثی نے کہا کہ عرب سربراہی کانفرنس کے نتائج کو مثبت قرار دیا جا سکتا ہے کیونکہ اس میں امریکی حکومت اور قابض رژیم کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ عرب ممالک فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مخالفت پر متفقہ موقف رکھتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید تھی کہ عرب سربراہی اجلاس کے بیانئے میں غزہ کی پٹی کے خلاف ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے متفقہ قرارداد شامل ہوگی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔

البرغوثی نے زور دیا کہ عرب سربراہان نے قیدیوں کے تبادلے اور غزہ جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی اور دوبارہ جنگ شروع کرنے کی صورت میں صہیونیوں کے اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے منصوبے کی وضاحت نہیں کی۔

News ID 1930888

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha